خون میں شوگر کی زیادتی کن خطرناک بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا
08-17-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین نے جاری کردہ تحقیق میں کہا ہے کہ خون میں شوگر کی زیادتی دل کےامراض کی وجہ بن سکتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق تحقیق میں محققین نے حاصل کیا گیا 4 لاکھ 27 ہزار 435 برطانویوں (54.2 فی صد خواتین، 45.8 فی صد مرد) کے ڈیٹا جا جائزہ کیا۔ ان افراد میں معمولی بلڈ شوگر والے افراد، پری ڈائیبیٹکس(ذیا بیطس میں مبتلا ہونے سے پہلے کے دور سے گزرنے والے) اور ذیا بیطس کے مریض شامل تھے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ خواتین و حضرات جن کے خون میں شوگر کی مقدار زیادہ تھی ان کے قلبی امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات 30 سے 50 فی صد تک زیادہ تھے۔ یہ امکانات شوگر کے ذیا بیطس کی حد سے کم ہونے کے باوجود بھی موجود تھے۔ذیا بیطس میں مبتلا افراد میں مردوں کی نسبت خواتین کے قلبی مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔ محققین کے علم یہ بات بھی آئی کہ خون میں شوگر کی مقدار کا کم ہونا ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے قلبی وقوعات کے خلاف بہتر تھا۔خون میں معمول کے مطابق شوگر کے حامل افراد کے مقابلے میں کم مقدار والے افراد کے قلبی امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات 10 کم تھے۔ وہ مرد جن کے خون میں شوگر کی مقدار زیادہ مگر ذیا بیطس کی حد سے کم تھی ان کے امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات 30 فی صد زیادہ جبکہ اس ہی صورت حال کا سامنا کرنے والی خواتین میں ان امراض کے خطرات 30 سے 50 فی صد زیادہ تھے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خواتین سے زیادہ مرد بلند فشار خون کی ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔ جس سے پتہ لگتا ہے کہ خواتین کو ان ادویات کی تجویز اس شرح پر نہیں کی جاتی جس طرح مردوں کی جاتی ہے۔