جڑانوالہ واقعہ کے دونوں مرکزی ملزموں کو گرفتار کر لیا، محسن نقوی

08-17-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا جڑانوالہ واقعہ میں ملوث دونوں مرکزی ملزموں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے بتایا واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں مرکزی ملزم اب سی ٹی ڈی کی حراست میں ہیں، انہوں نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔ محسن نقوی نے کہا وزیراعظم کی غیر متزلزل تشویش نے گرفتاری کے تیز عمل کو آگے بڑھانے میں ہماری رہنمائی کی، انہوں نے ہماری ٹیم پر جو بھروسہ کیا اس کے لئے شکر گزار ہوں