افغانستان کیخلاف سیریز، قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی
08-17-2023
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ سکواڈ کے پاکستان میں دستیاب کھلاڑی سپورٹ سٹاف کے ہمراہ سری لنکا پہنچ گئے۔
پاک افغان ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، قومی ٹیم سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچی جہاں سے براستہ سڑک ہمبنٹوٹا جائے گی ،ایل پی ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑی آج ہمبنٹوٹا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔