سائفر معاملہ، حکومت کا خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

08-17-2023

(لاہور نیوز) سائفر گمشدگی کی تحقیقات کے معاملہ پر حکومت نے کیس کی پیروی کیلئے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

  ذرائع کے مطابق ٹیم کیلئے ایڈووکیٹ شاہ خاور، رضوان عباسی اور ذوالفقار نقوی کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے، وزارت داخلہ نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کیلئے سمری وزارت قانون کو ارسال کردی۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کیلئے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کی سفارش کی گئی تھی۔