ایل ڈی اے نے سینئر سٹیزن کیلئے’’ ایٹ ڈور سٹیپ ‘‘سروس متعارف کروا دی
08-17-2023
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کا سینئر سٹیزن کیلئے احسن اقدام دیکھنے میں آیا۔ ’’ ایٹ ڈور سٹیپ ‘‘ سروس متعارف کروا دی۔
لاہور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ 75 سال اور اس سے زائد افراد کو ایل ڈی اے سے متعلقہ جوابات اور دستاویزات ان کے گھر کی دہلیز پر ملیں گی، اوورسیز پاکستانیوں کا کام دس روز میں ہو گا۔ محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سیل پر آئی بزرگ خاتون کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات دئیے۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قائم کاؤنٹر کی ورکنگ کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز آصف حسین و دیگر افسران موجود تھے۔