سرچ فار جسٹس کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو بطور مہمان خصوصی شریک

08-17-2023

(لاہور نیوز) سرچ فار جسٹس کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ ہوئی۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ میں چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کے خاتمے کے حوالے سے بحث کی گئی۔ مہمان خصوصی چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر اہم مسئلہ ہے ۔ اس کی روک تھام مؤثر قانون سازی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ سارہ احمد نے مزید کہا کہ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کا شکار بچوں کو تعلیم کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنایا جا رہا ہے ۔ تربیتی ورکشاپ میں ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، بیورو کے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔