نئے اسلحہ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کرنے کی منظوری چیلنج

08-17-2023

(لاہور نیوز) نئے اسلحہ لائسنس اور ان کی تجدید کی فیسوں میں 2 ہزار فیصد تک اضافہ کرنے کی منظوری چیلنج کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے لاہور سمیت صوبہ بھر کے 36 ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس کی تجدید تاحکم ثانی روکنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ لاہور ڈپٹی کمشنر آفس کی اسلحہ برانچ میں پرانے اسلحہ لائسنس کی تجدید کا عمل روک دیا گیا۔ پانچ ہزار پرانے و نئے اسلحہ لائسنس کی درخواستیں التواء کا شکار ہو گئیں۔ پنجاب آرمز رولز 2023ء کے شیڈول ون میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔ درخواست گزار  نے منظوری محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے کر چیلنج کر دی۔ ذاتی حفاظت یا شکار کے شوقین کیلئے اسلحہ لائسنس کی فیس 10 ہزار کے بجائے 50 ہزار روپے کرنا چیلنج کیا گیا ہے۔ اسلحہ لائسنس کی تجدید کی فیس ایک ہزار کے بجائے 5 ہزار تک بڑھا دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست کا مکمل جواب دینے تک اسلحہ لائسنسنگ کا عمل روک دیا۔