نگران وزیراعظم کا چودھری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی

08-17-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سربراہ مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

دوران گفتگو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چودھری شجاعت حسین کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی سفر کی ابتداء آپ کے ساتھ کی، اب بھی آپ سے سرپرستی چاہتا ہوں۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کیلئے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی، بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر ہمیشہ آپ کے مشکور ہیں، قومی، عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کیلئے آپ سے رہنمائی کا طالب ہوں۔ چودھری شجاعت حسین نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے آپ کے دور میں معاشی بہتری آئے گی۔ چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں، عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔