کاہنہ : نامعلوم کار سوار افراد کی فائرنگ ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

08-17-2023

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ کاچھا چوک میں نامعلوم کار سوار افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد موٹرسائیکل سوار پر فائرنگ کرتے  ہوئے فرار ہو گئے ،جس کے نتیجے میں  موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا، فائرنگ سے قریبی دکان کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق کی شناخت اکبر علی ولد شاہ محمد کے نام سے ہوئی ہے جو باٹا پور کا رہائشی تھا ، مقتول کی جیب سے شناختی کارڈ اور پل فیکٹری کا کارڈ برآمد ہوا ہے ۔ پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔