سی سی پی او لاہور سے تاجروں کے وفد کی ملاقات، تھانوں کی تزئین وآرائش پر تبادلہ خیال

08-17-2023

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے تاجروں کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں شہر کے تھانوں کی تزئین وآرائش اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاجر برادری نے تھانوں کی تزئین و آرائش میں تعاون کی پیش کش کر دی۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور تاجروں کے وفد کے درمیان ملاقات میں سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے تحت ترقیاتی کاموں سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لاہور کے تھانوں کی تزئین و آرائش اور  بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ تھانوں میں ورکنگ انوائرنمنٹ اور آؤٹ لک کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ سی سی پی او لاہور  نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق تھانہ مزنگ اور سول لائنز کی تزئین و آرائش مکمل کی گئی۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے علیحدہ سیکشن مختص کیا جائے گا۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ لاہور پولیس کی سکیورٹی کی وجہ سے تاجر برادری محفوظ ماحول میں کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے۔