اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی افواہوں پر انکی منیجرنے ردعمل دے دیا

08-17-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سپر سٹار ماہرہ خان کی شادی کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں پر ان کی منیجر نے ردعمل دے دیا۔

نجی ٹی وی کی جانب سے رابطے پر اداکارہ ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ خان نے ماہرہ کی شادی کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ  یہ رپورٹس اداکارہ کی فیملی یا ٹیم کے کسی بھی ممبر کے آفیشل بیان کے بغیر شائع کی گئی ہیں۔ تاہم ماہرہ خان کی منیجر کی جانب سے اداکارہ کی شادی کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آرہی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی ان خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ماہرہ اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کرنے والی ہیں۔ ماہرہ خان کی شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے اور اسے انتہائی خفیہ رکھا جائے گا، تاہم شادی کے حوالے سے ماہرہ خان یا ان کی فیملی کی جانب سے کسی نے بھی تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں بلکہ چار سال قبل بھی ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ترکیہ میں منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں جن کی ماہرہ خان نے اس وقت تردید کی تھی۔