پاکستان ہاکی فیڈریشن تحلیل ، سپورٹس بورڈ نے تمام آفیشلز معطل کر دیے

08-17-2023

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن تحلیل ، پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا۔

وزیراعظم آفس کی ہدایات پر معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کی نگرانی میں ملک بھر میں کلبوں کی سکروٹنی کروائی جائے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ایس بی کی زیرِ نگرانی پی ایچ ایف کے الیکشن کے عمل کو شفاف طریقے سے جلدازجلد مکمل کیا جائے۔ ایشین گیمز کا کیمپ اور ٹیم مینجمنٹ کے علاوہ تمام قسم کے کام کو روک دیا گیا جبکہ سلیکشن کمیٹی کام جاری رکھے گی۔