پی سی بی نے پاک افریقہ ویمن سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ فائنل کر لی
08-17-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک افریقہ ویمن سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ فائنل کر لی۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مارک کولز کے مستعفی ہونے کے بعد مہتشم رشید کو عبوری ذمہ داری سونپ دی گئی، سابق کرکٹر توفیق عمر بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق ویمن کرکٹر ناہیدہ خان ٹیم مینجر ہوں گی، محمد کامران جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں باؤلنگ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان سپن باؤلنگ کوچ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد زبیر احمد اینالسٹ اور رفعت اصغر فزیو تھراپسٹ کے فرائض سرانجام دیں گے۔