محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

08-17-2023

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہے گا جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور اور کوہاٹ میں بھی گرج چمک کیساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔