غریب کیلئے اپنا گھر خواب بننے لگا، سریے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

08-17-2023

(ویب ڈیسک) مہنگائی کے اس دور میں غریب کے لیے اپنا گھر بنانا خواب بن گیا،ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 10 ہزار روپے فی ٹن اضافے کے بعد ملک میں تعمیراتی سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کے بڑھتے ہوئے بھاؤ کی وجہ سے لوہے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ قیمتیں مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربنک میں ڈالر 3.42 روپے مہنگا ہو کر 294 روپے93 پیسے پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 303 روپے پرجا پہنچا۔