سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج

08-17-2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کردی۔

کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے فواد حسن فواد کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر خارج کی۔ دوران سماعت سپیشل پراسیکوٹر نیب رضوان ستی نے کہا ہے کہ ریفرنس میں فواد حسن فواد ٹرائل کورٹ سے بری ہو چکے ہیں، ملزم کے بری ہونے سے ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔