آل راؤنڈر افتخار احمد نے کپتان بابر اعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے
08-17-2023
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے کپتان بابر اعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
ایک انٹرویو کے دوران افتخار احمد نے کہا کہ بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اتنا ہی بڑا کپتان بھی ہے، وہ خود جس طرح دلیری کے ساتھ کھیلتا ہے اسی طرح کھلاڑیوں کو بھی دلیری سے کھیلنے کی تلقین کرتا ہے، بابر اعظم ہمیشہ پوری ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر تمام کھلاڑیوں سے کہتا ہے کہ اگر آپ کو بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ میں یا پھر کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہے تو مجھے بتائیں میں اس کا کوئی حل نکال لوں گا لیکن بات کو دل میں مت رکھیں، ہمارا بہت اچھا ٹیم کمبی نیشن بنا ہوا ہے۔ قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے لیے دعا کریں کہ ہم ایشیا کپ جیت جائیں اور یہ خوشی ہم اپنے پاکستانیوں کو دیں۔