لاہور ہائیکورٹ کا حسان نیازی کو 18 اگست تک عدالت پیش کرنے کا حکم
08-17-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی کو 18 اگست تک عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کی جانب سے بیٹے کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے تحریری حکم جاری کیا، درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت عالیہ کی جانب سے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ فریقین حسان نیازی کی بازیابی کے حوالے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کروائیں، اگر حسان نیازی کسی فریق کی تحویل میں ہے تو 18 اگست کو عدالت پیش کیا جائے۔