آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بابر اعظم کا ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار
08-17-2023
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی بیٹنگ رینکنگ جاری کر دی گئی۔
نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی کے بدستور نمبرون بلے باز ہیں، پاکستانی بیٹر محمد رضوان دوسری اور کپتان بابر اعظم تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر ہیں، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں، ون ڈے کی رینکنگ میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے۔