صدر مملکت کا آئی جی پنجاب سمیت 4 شخصیات کو ہلال امتیاز (سول) دینے کا اعلان
08-17-2023
(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت 4 شخصیات کو ہلال امتیاز (سول) دینے کا اعلان کر دیا۔
ملک کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، سابق چیف سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ اور جاوید اسلم کو ہلال امتیاز (سول) سے نوازا جائے گا۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے اعلان کے بعد چاروں شخصیات کو آئندہ سال 23 مارچ 2024ء کو یوم پاکستان کی سالانہ تقریب میں ہلال امتیاز (سول) ایوارڈز دیئے جائیں گے۔