ایل ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی، متعدد املاک جزوی مسمار

08-16-2023

(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ زون ٹو نے مختلف علاقوں میں متعدد املاک جزوی مسمار اور سربمہر کر دیں۔

آپریشن کی سربراہی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسد الزمان نے کی، شعبہ ٹاؤن پلاننگ زون ٹو  نے جہانزیب بلاک اقبال ٹاؤن  میں غیرقانونی عمارت کو جزوی مسمار کر دیا، بند روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کو مکمل طور پر گرا دیا گیا۔ آپریشن کے دوران بینک روڈ پر غیر قانونی  طور پر تعمیر کیا گیا بینک سربمہر کر دیا گیا، ملتان روڈ پر اورنج لائن ٹرین سٹیشن کے قریب غیر قانونی طور پر کی جانے والی شٹرنگ بھی مسمار کر دی گئی۔