نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول تیار، ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی

08-16-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 20 ستمبر کو وطن واپسی پر غور کررہے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے پلان اے اور پلان بی تیار کر لیا ہے، پلان اے کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہو گی جبکہ پلان بی کے تحت نواز شریف کی واپسی لاہور ایئرپورٹ پر ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت  لی جائے گی، نواز شریف وطن واپسی سے قبل یکم ستمبر کو اہم پریس کانفرنس بھی کر سکتے ہیں۔