پولیس ملازمین کے بچوں کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، ٹریفک قوانین بارے آگاہی

08-16-2023

(لاہور نیوز) ضلع ننکانہ صاحب کے پولیس ملازمین کے بچوں نے والدین کے ہمراہ سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی گئی۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ننکانہ صاحب میں قائم سمر کیمپ کے بچوں نے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر سے شہر بھر کا نظارہ کیا، شفٹ کمانڈر ڈی ایس پی نے بچوں سے ملاقات کی اور تعلیم اور مستقبل بارے دلچسپ گفتگو  کی۔ سیف سٹیز ترجمان کے مطابق بچوں کو 15 ایمرجنسی نمبر کی اہمیت اور فیک کال سے بچاؤ بارے بتایا گیا، بچوں کو ٹریفک سگنلز ،قوانین اور زیبرا کراسنگ بارے معلومات دی گئیں، بچوں کو گمشدگی کی صورت میں پولیس کو اطلاع کرنے بارے بھی آگاہ گیا۔ اس موقع پر بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب پولیس ملازمین کے بچوں کی تربیت میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں، بچوں کے شعور میں اضافے کیلئے اس نوعیت کے تعلیمی دورے اہمیت کے حامل ہیں۔