نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی سی آفس کا دورہ، عملے کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی
08-16-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر آفس رجسٹری برانچ کا دورہ کیا اور عملے کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
محسن نقوی اچانک دورے پر ڈی آفس لاہور میں رجسٹری برانچ پہنچے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے عملے کی حاضری چیک کی اور رجسٹرار آفس میں موجود شہریوں کے مسائل سنے، محسن نقوی نے سب رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاؤن آفس میں عملے کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عملے کو دفتری اوقات کی پابندی کرنے کا حکم دیا، محسن نقوی نے رجسٹرار آفس میں موجود شہریوں سے بات چیت کی اور سائلین کی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سائلین کو رجسٹری کی دستاویزات کی فراہمی 24گھنٹے کے اندر یقینی بنائی جائے، دفتری اوقات کے دوران عملہ ہرصورت دفتر میں موجود رہے۔