طارق عزیز مرنے سے پہلے کیا کام کرنا چاہتے تھے؟مرحوم کی اہلیہ نے حقیقت بیان کردی

08-16-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے لیجنڈ میزبان طارق عزیز کی اہلیہ حاجرہ طارق نے کہا ہے کہ مرحوم طارق عزیز مرنے سے پہلے اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے تھے ۔

اپنے ایک انٹرویو میں حاجرہ طارق کا کہنا تھاکہ اپنی زندگی میں طارق عزیز کو جن چیزوں کے بھول جانے کا خدشہ ہوتا تھا تو وہ انھیں لکھ کر کتابوں میں رکھ لیتے تھے، حال ہی میں ان کی ایک کتاب جب میں نے کھولی تو اس میں ایک پرچی تھی جس پر درج تھا کہ میری آنکھیں عطیہ کرنے کیلئے ہیں۔   حاجرہ طارق نے بتایا کہ ان کی ڈائری سے نکلنے والی پرچی سے معلوم ہوا کہ طارق عزیز اپنی آنکھوں کو عطیہ کرنا چاہتے تھے لیکن ان کی اچانک موت کی وجہ سے ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔