الیکشن کمیشن اجلاس : حلقہ بندیوں پرمزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ
08-16-2023
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں سے متعلق حتمی فیصلہ نہ کر سکا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے معاملے پر مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے حلقہ بندیاں کرنے کی تجویز دی ہے، الیکشن کمیشن کے ممبران نےجلد دوبارہ اجلاس بلا کر معاملے کے حوالے سے فیصلہ کرنے پر اتفاق کیاہے ۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دی تھی جس کے بعد گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن کے متعدد اجلاس ہوئے تاہم حلقہ بندیاں کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔