جماعت اسلامی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کا اعلان
08-16-2023
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا، نگران حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کردی، پٹرول کی قیمت میں بیس روپے لٹر اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، عوام کی حالت پر رحم کیا جائے، نگران حکومت لوگوں کو ریلیف دے، قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنے۔