مکی آرتھر شاہینوں کی ٹیم کو کب جوائن کررہے ہیں؟بڑی خبر سامنے آگئی

08-16-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے کہا ہے کہ مکی آرتھر 23 اگست کو ٹیم جوائن کر رہے ہیں،وہ بھارت کے خلاف میچ تک ہمارے ساتھ ہوں گے۔

اپنے بیان میں گرانٹ بریڈ کا کہنا تھا کہ سلیکشن مشکل ضرور ہے لیکن پلیئنگ الیون کے حوالے سے کلیئر ہیں، مڈل اوورز میں اٹیکنگ ہونا ہے، ہمیں مڈل آرڈر میں مشکل رہی ہے اور اس پر کام کیا ہے، مڈل اوررز میں رنز بنانے اور رنز روکنے پر کام کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انضمام الحق جیسے تجربہ کار کا ساتھ ہونا بہت اچھا ہے، ہم  نے اکٹھے کام کیا ہے، ہم اس سے خوش ہیں کہ حالیہ کیمپس میں کھلاڑیوں نے جس طرح کام کیا ہے، ہم صرف ایک میچ پر فوکس کرتے ہیں، ابھی افغانستان کے خلاف میچ پر نظر ہے۔