لنکا پریمیئر لیگ، بابراعظم 6 سکور بنا کرچل دیے،ٹیم لیگ سے باہر

08-16-2023

(ویب ڈیسک)بابر اعظم کی ٹیم لنکا پریمیئر لیگ سے باہر ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز کولمبو  سٹرائیکرز کو گال ٹائٹنز نے لو  سکورنگ مقابلے میں 8 وکٹ سے ہرا دیا، ناکام سائیڈ 74 پر ڈھیر ہوگئی۔محمد نواز 11، بابراعظم 6 اور افتخار احمد 5 رنز بناسکے، تبریز شمسی کو 20 رنز کے عوض 4 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ دوسری جانب  ٹائٹنز نے ہدف 8.3 اوورز میں 2 وکٹوں  پر حاصل کرلیا، لسیتھ کروسپولے 42 پر ناٹ آؤٹ رہے، افتخار نے ایک وکٹ لی۔بابراعظم نے ایونٹ کی 8 اننگز میں 32.62 کی اوسط سے 261 رنز بنائے،ان کی بہترین کاوش 104 رنز اوراسٹرائیک ریٹ 123.48 رہا، ایک سنچری اور ففٹی بابر کے نام پر درج ہوئی۔