مسوڑوں کی بیماری کس حد تک خطرناک ثابت ہوسکتی ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا
08-16-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین نے جاری کردہ تحقیق میں کہا ہے کہ مسوڑوں کی بیماری دماغی صحت کیلئے سنگین مسائل پیدا کرسکتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسوڑھوں کی ایک عام سی بیماری ڈیمینشیا (خاموش قاتل قرار دی جانے والی بیماری) کا سبب بن سکتی ہے۔محققین کی ٹیم کو ایک مطالعے میں معلوم ہوا کہ یہ بیماری مائیکروگلیئل نامی دماغ کے خلیوں میں تبدیلی لا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ خلیے دماغ میں امیلائیڈ جمع ہونے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں،ایمیلائیڈ ایک قسم کا پروٹین ہوتا ہے جس کا تعلق خلیے کی موت اور لوگوں میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کمزور ہونے یعنی الزائمرز سے ہوتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ ماضی کے مطالعوں سے یہ بات علم میں تھی کہ مسوڑھوں کی بیماری کے سبب ہونے والی سوزش دماغ میں سوزش کو فعال کر دیتی ہے۔ اس تحقیق میں محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا منہ کے بیکٹیریا دماغ کے خلیوں میں کوئی تبدیلی لاسکتے ہیں؟ جن مائیکروگلیئل خلیوں کا ٹیم نے مطالعہ کیا وہ ایک قسم کے خون کے سفید خلیے ہوتے ہیں جو جمع ہونے والے امیلائیڈ کو ختم کرتے ہیں۔تحقیق میں سائنس دانوں نے مائیکروگلیئل خلیوں ضرورت سے زیادہ محرک ہوتا ددیکھا جو منہ کے بیکٹیریا سے سامنا ہونے پر زیادہ امیلائیڈ کھانے لگے تھے۔