ماہرہ خان کی مختصر سیریز'رضیہ'کا ٹیزر مداحوں کیساتھ شیئر کردیا گیا

08-16-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار ماہرہ خان کی آنے والی مختصر سیریز ’رضیہ‘میں جلوہ گر ہوں گی۔

تفصیلات کےمطابق سیریز 'رضیہ 'میں ماہرہ  خان بہت مضبوط کردار میں نظر آئیں گی، اداکارہ کے مداح ایک عرصے سے ماہرہ کو ٹی وی  سکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں  اور  اس سیریز کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر' رضیہ 'کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں وہ بُرے سماجی رویوں کے حوالے سے کچھ سنجیدہ سوالات اُٹھاتی نظر آرہی ہیں۔ٹیزر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’مسئلہ گوشت نہیں مسئلہ بھوک ہے‘۔ اس کیپشن سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ رضیہ میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی زیادتی اور ان کے حقوق کے بارے معاشرے کی اصلاح کی جائے گی۔ ماہرہ نے ٹیزر کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’میں نے کہانی سنی تو دل کی دھڑکن میں ہاں کہاں کردی۔ اس کہانی کا حصہ بننے پر شکر گزار ہوں، بہت جلد آپ کو رضیہ کی دنیا میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ ہماری تمام نیک نیتی اور محنت رنگ لائے آمین‘۔ یاد رہے کہ ماہرہ خان سیریز میں مرکزی کردار نبھائیں گی جبکہ محب مرزا، محسن علی اور مومل شیخ بھی اس سیریز کا حصہ ہوں گے۔ مختصر سیریز رضیہ 18 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔