پنجاب میں پراپرٹی کی فروخت پر عائد ٹیکس 7E کو روک دیا گیا
08-16-2023
(لاہور نیوز) پنجاب میں پراپرٹی کی فروخت پر عائد ٹیکس 7E کو روک دیا جس کا ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پراپرٹی کی فروخت پر عائد ٹیکس 7E کو پنجاب کی حدود تک ختم کیا گیا ہے، باقی صوبوں میں ٹیکس عائد رہے گا، پراپرٹی کی فروخت پر 7E کے تحت 1 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا تھا، فنانس بل میں پراپرٹی کی فروخت سے پہلے 7E ٹیکس ادا کرنا ضروری تھا، فائلرز کو استثنیٰ ہونے کے باعث کمشنر سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوتا تھا۔ ایف بی آر کے مطابق ٹرانسفر اتھارٹی پراپرٹی کی فروخت اور خریداری کرنے والے کا ریکارڈ رکھے گی اور تمام ریکارڈ کمشنر، ایف بی آر کو ہفتہ وار فراہم کرے گی، ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ فیصلے پر نظرثانی کیلئے انٹراکورٹ میں اپیل کی ہے، نان ریزڈینٹس کیلئے بھی پراپرٹی کی فروخت پر 7E کا اطلاق نہیں ہو گا۔