لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں 10.26 فیصد کمی ریکارڈ

08-16-2023

(لاہور نیوز) گزشتہ مالی سال کے دوران لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں 10.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جون 2022 کی نسبت جون 2023 کے دوران مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں 14.96 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، گزشتہ مالی سال کے دوران کاٹن یارن، گارمنٹس، آٹو موبل سمیت 8 بڑے سیکٹر کی پیداوار کم ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر سیمنٹ کی پیداوار میں 13.67 فیصد، پٹرولیم پراڈکٹس کی پیداوار میں 13.39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، کاٹن یارن کی پیداوار میں 22.09 فیصد اور آٹو موبل سیکٹر کی پیداوار 49.99 فیصد گر گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار 9.00 فیصد اور آئرن اینڈ سٹیل کی مینوفیکچرنگ میں 5.12 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال گارمنٹس کی مینوفیکچرنگ گزشتہ مالی سال کے دوران 27.16 فیصد بڑھی ہے۔