وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان

08-16-2023

(لاہور نیوز) مایہ ناز فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق وہاب ریاض نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا کہ میں نے انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ، کوچز اور اپنے اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وہاب ریاض نے مزید لکھا کہ مینٹورز، ساتھیوں، مداحوں اور ہر کسی کا جس نے مجھے سپورٹ کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔