حسان نیازی کی گرفتاری میں اہم پیشرفت، اے پلس کیٹگری ملزمان میں شامل
08-16-2023
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھانجے حسان نیازی کا نام اے پلس کیٹگری کے ملزمان میں شامل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو اے پلس اور اے کیٹگریز کا نام بھی دیا گیا ہے، پولیس کی ٹیم حسان نیازی کو لینے لاہور سے کوئٹہ اگلے ہفتے جائے گی۔قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد حسان نیازی کو لانے کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور بھی جائیں گئے۔ حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا ہے، حسان نیازی کو لاہور منتقل کرنے کیلئے محکمہ داخلہ نے چٹھی لکھ دی ہے۔واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ سرور روڈ سمیت دیگر تھانوں میں حسان نیازی کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں، حسان نیازی پر کور کمانڈر کی وردی لہرانے کا الزام بھی ہے۔