پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کا تحریری حکم جاری

08-16-2023

(لاہور نیوز) احتساب عدالت لاہور نے پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے مطابق چودھری پرویزالہٰی کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جاتا ہے، آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر رپورٹ عدالت پیش میں کرے۔ تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ چودھری پرویزالہٰی کو 21 اگست کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، صدر پی ٹی آئی کے کچھ شریک ملزمان نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، ریکارڈ کے مطابق پرویزالہٰی کے خلاف انکوائری کو 9 جون کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔