نگران وزیراعظم کی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 10 ستمبر تک توسیع کی ہدایت

08-16-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں 10 ستمبر تک توسیع کی ہدایت کر دی۔

نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کرکے اسے 10 ستمبر 2023 کو منعقد کرنے کی ہدایت کی۔ اس سے پہلے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 27 اگست کو لیا جانا تھا، نگران وزیرِ اعظم نے طلباء و طالبات کی گزارش پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا۔ ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلباء و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کیلئے مزید تیاری کا وقت ملے گا۔ I have directed the relevant authorities to get the MDCAT examinations postponed until 10th September 2023. This decision has been taken, keeping in consideration that the students will get more time to prepare for the medical colleges' entrance test. #DelayMDCAT2023 — Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 15, 2023