محسن رضا نقوی کا زیر تعمیر بیدیاں روڈ انڈر پاس کا دورہ

08-16-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے زیر تعمیر بیدیاں روڈ انڈر پاس کا دورہ کر کے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

محسن رضا نقوی کو کمشنر، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کنٹریکٹر کو ہدایات بھی جاری کیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے، منصوبہ مکمل ہونے سے علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔