خود کو ڈپریشن سے دور رکھیں،ورنہ آپ میں خطرناک بیماری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے

08-15-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جاری کردہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ڈپریشن انسان میں کینسر کے مرض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

ماہرین کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اضطراب میں مبتلا 40 سے 50 فیصد لوگ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں اور یہ فیصد ان لوگوں کے لیے بھی یکساں ہے جو بے چینی کی حالتوں کا تجربہ کرتے ہیں۔ ڈپریشن کی وجہ سے ایسے افراد کی مجموعی صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں جو کہ کئی بیماریوں کے خطرے سے منسلک ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بشمول دل کی بیماریاں جیسے ہارٹ اٹیک، فالج اور ڈیمنشیا۔ مزید برآں ڈپریشن اور پریشانیوں کو بعض قسم کے کینسروں سے بھی جوڑا گیا ہے۔ محققین نے مذکورہ بالا تحقیق کے مزید شواہد دریافت کیے ہیں کہ پریشانی اور اضطراب کسی شخص کے کینسر کے خطرے کو کیسے بڑھاتا ہے۔