سمجھ نہیں آرہی سردار اختر مینگل کا انوارالحق کاکڑ سے کیا اختلاف ہے: سرفراز بگٹی

08-15-2023

(لاہور نیوز) سرفراز بگٹی نے کہا سمجھ نہیں آرہی سرداراخترمینگل کس بات پر ناراض اور ان کا انوارالحق کاکڑ سے کس بات پر اختلاف ہے؟

سرفراز بگٹی نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم سے کوئی گناہ ہوا ہو تو جرگہ لے کر اختر مینگل کے پاس جائیں۔ رہنما بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا انوارالحق کاکڑ کی سوچ میں کلیئریٹی ہے، نگران وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں تمام پشتون و بلوچ قبائل موجود تھے جبکہ عام بلوچستانی بھی انوارالحق کاکڑ کے آنے سے خوش ہوا ہے۔