کیا فیروزخان دوبارہ ٹی وی سکرین پر واپس آرہےہیں؟اداکار نے بتا دیا

08-15-2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے ایک بار پر ٹی وی سکرین پر واپسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فیروز خان کا کہنا تھا کہ وہ جلد نئے ڈرامے 'خمار 'کے ساتھ ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے،اِن دنوں وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فیروز خان نے اپنے اور اداکارہ نجیبہ خان سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج کل لوگ ویوز کے خاطر کوئی بھی بات پھیلا دیتے ہیں۔ فیروز خان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ نہ خود جیتے ہیں نہ دوسروں کو جینے دیتے ہیں دو لوگوں میں روحانی، جذباتی یا کام کے سلسلے میں بھی تعلق ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فیروز خان کی اداکارہ نجیبہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں یہ دونوں ہائیکنگ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔