عفت عمر کونسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتی ہیں؟اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

08-15-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سپورٹر ہوں۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں نیشنل آئکون ایوارڈز 2023 کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، فواد خان، ہمایوں سعید، وہاج علی، اداکارہ ریشم، جگن کاظم، اداکارہ عفت عمر سمیت کئی معروف فنکاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل آئیکون ایوارڈز 2023 میں پاکستان کی معروف سیلیبرٹیز کو ہیلتھ کارڈز اور ایوارڈز تقسیم کئے۔اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اداکارہ عفت عمر نے خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ وہ ن لیگ کی سپورٹر ہیں سب کہیں گے کہ اسی لئے ایوارڈ دیا گیا ہے۔