عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ، پاکستان میں مہنگا ہوگیا
08-15-2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کمی کے ساتھ 1903 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 91 ہزار 101 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 2750 روپے اور فی دس گرام 2357.68 روپے کی سطح پر مستحکم رہیں۔