داتا دربار کی توسیع کے معاملے پر کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس

08-15-2023

(لاہور نیوز) داتا دربار کی توسیع کے معاملے پر کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، اے ڈی سی آر لاہور عدنان رشید، اے سی آر اظہارالحق باجوہ، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شاہد وِرک اور داتا دربار کے مجاوروں نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ حضرت علی بن عثمان المعروف داتا گنج بخشؒ کا مزار روحانیت کا مرکز ہے۔ 17 کنال سے زائد مزید اراضی کو شامل کرکے داتا دربار کی توسیع کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ اور مجاورین دربار کے توسیعی منصوبے میں اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ مجاورین کیلئے متبادل جگہ اوقاف کی طرف سے مہیا کرنے کی پلاننگ حتمی مرحلے میں ہے۔ کمشنر لاہور نے اے ڈی سی آر، مجاورین اور ایڈمنسٹریٹر داتا دربار پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔