مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، خیبرپختونخوا میں یوتھ کوآرڈی نیٹرز کیلئے انٹرویوز کئے گئے

08-15-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت یوتھ ونگ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں یوتھ کوآرڈی نیٹرز کے عہدوں کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔ بنوں، ہزارہ، ڈی آئی خان، پشاور، مردان، مالاکنڈ اور کوہاٹ ڈویژنز سے امیدواروں نے انٹرویوز دیئے۔ یوتھ آرگنائزنگ کمیٹیاں خیبرپختونخوا کی صوبائی یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی کی نگرانی میں کام کریں گی۔ چیف آرگنائزر مریم نواز کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر کی گئی تھیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں اختیار ولی، بلاول آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔