ایشیا کپ ،شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر، پاک بھارت ٹاکرے میں میچ کی ٹکٹ کتنے کی ہوگی؟جانئے

08-15-2023

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ میں ہونیوالے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت سامنے آگئی ۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں شیڈول ایشیاکپ کے 9 میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج سے شروع ہوگی،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں 20 ڈالر سے شروع ہوں گی جبکہ وی وی آئی پی ٹکٹس 500 ڈالر میں دستیاب ہونگی۔ قبل ازیں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز 12 اگست سے کردیا گیا تھا، پی سی بی ایونٹ میں 4 میچز کی میزبانی کرے گا۔بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ میچز کیلئے سستی ترین ٹکٹ 1500 روپے سے شروع ہوگی جو 8 ہزار روپے تک دستیاب ہوگی جبکہ مہنگی ترین ٹکٹ وی وی آئی پی کیلئے 10 ہزار روپے بُک ہوگی۔ واضح رہے کہ ایشیاکپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔