ہزاروں طلبہ پنجاب کالجز میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند
08-15-2023
(لاہور نیوز) اعلیٰ تعلیمی ماحول سمیت بے شمار خوبیوں کے باعث ہزاروں طلبہ پنجاب کالجز میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ داخلے کیلئے لاہور کے مختلف کیمپسز میں رش لگ گیا۔
مستقبل سنوارنے کی جستجو اور آگے بڑھنے کی آرزو کے ساتھ پنجاب کالج طلبہ کی پہلی ترجیح بن گیا۔ پنجاب کالجز میں میرٹ لسٹیں 12 اگست کو لگائی گئیں تاہم محدود سکالر شپس ابھی دستیاب ہیں۔ لاہور کے جوہر ٹاؤن ، ٹاؤن شپ اور ایئر لائن کیمپس میں دن بھر طلبہ کا رش رہا۔ طلبہ اور ان کے والدین مانتے ہیں کوئی اور تعلیمی ادارہ پنجاب کالجز کے ہم پلہ نہیں ہے۔ اعلیٰ تعلیمی ماحول سمیت دیگر خوبیوں کو دیکھتے ہوئے کسی اور تعلیمی ادارے میں ایڈمیشن کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ ایڈمیشن کے عمل کے نگران کہتے ہیں ہر کیمپس میں طلبہ کو تعلیمی کارکردگی ، ہم نصابی اور کھیلوں میں ٹیلنٹ کی بنیاد پر سو فیصد تک سکالر شپس دئیے جا رہے ہیں۔ داخلے مکمل ہونے کے بعد پنجاب کالجز میں پارٹ ون کلاسز کا آغاز 28 اگست سے ہو گا۔