'انا للہ وانا الیہ راجعون'معروف گلوکار اسد عباس کا انتقال ہوگیا

08-15-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار اسد عباس دنیا فانی سے کوچ کرگئے ۔

تفصیلات کےمطابق معروف گلوکار اسد عباس کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا، وہ کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں طبیعت بگڑنے کے سبب وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کے اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ قبل ازیں اداکار عدنان صدیقی نے ان کے علاج کے لیے اپیل بھی کی تھی جب کہ گلوکار اسد عمر کی ایک ویڈیو پوسٹ بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنی بیماری کے بارے میں مکمل طور پر بتایا تھا۔