الیکشن کمیشن کا سابق وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم

08-15-2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، نگران حکومتیں الیکشن میں دباؤ اور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔ نگران حکومتیں پہلے سے جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں حکومتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔