ایل ڈبلیو ایم سی اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

08-15-2023

(لاہور نیوز) سی ای او بابر صاحب دین کی زیر نگرانی ایل ڈبلیو ایم سی میں انقلابی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔

  آپریشنل گاڑیوں کے ڈرائیورز کی ٹیکنیکل ٹریننگ اور لائسنسنگ کیلئے احسن اقدام اٹھا لیا گیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس احمد ناصر عزیز ورک، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین تقریب میں شریک ہوئے۔ سیکٹر کمانڈر شہباز عالم اور ڈپٹی سی ای او فہد محمود نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ تین  ہزار سے زائد ایل ڈبلیو ایم سی ڈرائیورز کو ٹیکنیکل ٹریننگ اور لائسنسنگ میں مدد فراہم کی جائے گی۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ اپنے ورکرز کی ٹریننگ اور رہنمائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔